راولپنڈی میں امن وامان کے پیش نظر بند کئےگئے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کا اعلان کردیا گیا تاہم راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے ضلع جہلم میں میٹرک سیکنڈ اینول کا انگلش کا پرچہ ملتوی کر دیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ نجی اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما ابرار احمد خان نے بھی تصدیق کر دی ۔ کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے طلبا کی پڑھائی متاثر ہو رہی تھی ۔ اسکول کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین عدنان خان نےاعلان کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر پیر کو ہونے والا میٹرک سیکنڈ اینول کا انگلش کا پیپر مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ پیپر کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا ۔ اٹک ، چکوال ، راولپنڈی ، تلہ گنگ اور مری کے اضلاع میں پیپر مقررہ وقت پر ہوں گے۔



















