وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔ 4 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے۔ آج شام کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرادیے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی 3 امیدوار سامنے آگئے۔ ن لیگ کی جانب سے شاہجہان یوسف، جےیو آئی کے مولانالطف الرحمان اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ارباب زرک نے کاغذات جمع کرائے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا، نئے قائد ایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا،پی ٹی آئی کا 90 آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ پلڑا بھاری، وزارت اعلیٰ کیلئے 73 ارکان کی حمایت درکا ہیں۔
تحریکِ انصاف کے قائدین نے آج مختلف جماعتوں سے ملاقاتیں کیں جن میں مسلم لیگ ن کے رہنما سے بات چیت بھی شامل ہے۔ ملاقات میں یہ درخواست کی گئی کہ سہیل آفریدی کو بغیر مقابلہ منتخب کیا جائے۔



















