مذہبی جماعت کےاحتجاج کےپیش نظر لاہور میں میٹرو اوراورنج ٹرین سروس معطل ہےجبکہ باقی ٹریفک معمول کےمطابق رواں دواں ہے،لاہور سے تمام موٹرویز کو بھی ٹریفک کےلیےکھول دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظراورنج ٹرین اورمیٹرو سروس چارروز سےمعطل ہے،مظاہرین کے احتجاج کے باعث میٹرو بس انفرا سٹرکچر بھی شدید متاثر ہوا۔
شاہدرہ کے میٹرو اسٹیشن پر مظاہرین نےتوڑ پھوڑ کی جس سے شاہدرہ میٹرو اسٹیشن کے شیشے ٹوٹ گئے، مظاہرین کیش کاونٹر بھی ہمراہ لے گئے۔
دوسری جانب لاہور سے تمام موٹرویز کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔






















