روجھان میں سیلاب کےنقصانات کا سروے کونیوالی ٹیموں پرمامور پولیس پارٹی پر کچے کے ڈاکووں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید دو اہلکار زخمی ہوگئے
نواحی علاقہ تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں کچے کے ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر اسوقت حملہ کردیا جب وہ سروے کے بعد واپس پولیس چوکی پہنچ رہے تھے۔ ڈاکووں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ناصر عباس شہید جبکہ دو اہلکار محمود اور ثناء اللہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا ہے۔اطلاع ملنے پر ڈی پی او راجن پور نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کچےکےعلاقے کو گھیرلے لیا ہے



















