ملک میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا پھرمہنگا ہوگیا،جبکہ چاندی کی قیمت ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔
آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 میرٹ فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوکر 422700 روپے کاہو گیا۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 1800 روپے بڑھ کر 362397 روپےہو گئے،چاندی کی فی تولہ قیمت 5100 روپے کی ریکارڈ سطح پر برقرار رہی
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہوکر 4016 ڈالر کا ہوگیا۔



















