حماس سمیت فلسطین کی مسلح مزاحمتی تنظیموں نے غزہ میں غیرملکی سرپرستی کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
حماس سمیت مزاحمتی تنظیموں نےمشترکہ بیان میں کہا کہ حماس اسلامی جہاد اور عوامی محاذ برائے آزادی غزہ کےعوام کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،جنگ بندی معاہدےمیں کردارادا کرنے والےثالثوں کا شکریہ، جنگ بندی کےاگلےمرحلےکےتعین کےلئےجامع قومی اجلاس بلائیں گے،اجلاس کا مقصد فلسطینی موقف واضح کرنا ہے۔
دوسری جانب حماس کےرہنما باسم نائم نےکہا ہےکہ ہم ہتھیار صرف فلسطینی ریاست کےسپردکریں گے۔ جنگجوؤں کو فلسطینی قومی فوج میں ضم کیاجاسکتا ہے،کوئی ہمیں مزاحمت کےحق سےمحروم نہیں کر سکتا، آزاد خود مختار ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔





















