اگرافغانستان سےفتنہ الخوارج پاک سرزمین میں آکر خون بہائے،اس خون کاحساب لینے کیلیے اگر افغان سرزمین میں داخل ہونا پڑے تووہ ہمارا حق ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابل ضمانت نہیں دے سکا کہ انکی سرزمین ہمارےخلاف بھارت نواز فتنہ استعمال نہیں کرے گا، ہماری مٹی کے تقدس کو پامال ہونے نہ دیں،ہم بھی آپکی زمین پہ آنچ نہ آنےدیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغانستان میں ایئر سٹرائیک کے سوال پر جواب
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھاکہ افغانستان میں سٹرائیک پر میڈیا ، سوشل میڈیا اور افغانستان کے ترجمان کا بھی بیان آیاہے، وہ ہمارا بھائی ہمسایہ ملک ہے، پاکستان نے 4 دہائیوں سے زیادہ افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے ، ہم افغان حکومت سے ایک بات کرتے ہیں کہ آپ برائے مہربانی اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ہماری ان کے ساتھ تجارت ہے ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ہو تی ہے ، وہاں سے علاج کیلئے لوگ یہاں آتے ہیں، ہم جائز بات کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی زمین کو دہشتگردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دینا ہے، یہ کہنا غلط ہے ؟ یہ درست ہے ، یہ ہمارا حق ہے ، اس پر ہم ان سے بات چیت بھی کرتے ہیں، ہمارے وزیر خارجہ اور زیر دفاع کابل گئے ، مختلف فورمز پر بات ہوتی ہے ۔انہیں بتایا جاتاہے کہ خارجی کہاں چھپے ہوئے ہیں ، پاکستان کے عوام کے جان ومال کی حفاظت اور پاکستان کی سالمیت کیلئے جو بھی ضروری ہے وہ ہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔اس میں ہمیں کوئی شک نہیں ہے ۔



















