ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ مزید 2 کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈی پی او سجاد احمد نے بتایا کہ دہشتگردوں نےبارود سے بھری گاڑی پولیس ٹریننگ سینٹر سے ٹکرائی،دھماکے کے بعد دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے، بروقت جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا گیا ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ملنے والے 3 دستی بم ناکارہ بنا دیے گئے۔
،ڈی پی او کاکہناتھا کہ ٹریننگ سینٹر میں مزید 2دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، پولیس ٹریننگ سینٹر میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے، دہشتگردوں کے حملے میں پولیس فورس کا باورچی زخمی ہوا ہے۔
پولیس اندر داخل ہوچکی ہے جن میں پولیس کمانڈوز، البرق فورسز اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں، دہشت گردوں کی تعداد کا تعین ابھی نہیں ہوا۔






















