ملک میں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر برقرار رہی۔
صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے، جب کہ دس گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پر مستحکم رہا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 82 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 66 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی استحکام رہا، جہاں فی اونس سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4,039 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔



















