وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کر دیاہے اور کہا کہ بانی چیئرمین کےاحکامات پر اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔
دوسری جانب علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ گئے ہیں جہاوں وہ نئے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں صوبائی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
کچھ دیر قبل علی امین گنڈا پور نے مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کی حمایت اور سپورٹ کروں گا، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ سے مستعفیٰ ہو رہاہوں ۔
ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد فیصلوں کا علم ہو جائے گا، مجھے ابھی تک باضابطہ طور پر بانی کا کوئی حکم موصول نہیں ہوا، وزارت اعلیٰ پارٹی کی امانت،جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔



















