چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق علی امین کو استعفیٰ دینےکی ہدایت کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات مجھے موصول ہو چکی ہیں، علی امین نے کہا وہ مجھے استعفیٰ پیش کرنا چاہتے ہیں، میری علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی تھی، وزیراعلیٰ کو استعفیٰ گورنر کو بھیجنا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سے استعفیٰ لینے کا مجاز نہیں، علی امین کل سمری کے ذریعے گورنر کو اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، کےپی میں جو بھی حکومت بنے گی سب سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،علی امین گنڈاپور نےکہا وہ بانی پی ٹی آئی کےاعتماد تک ہی وزیراعلیٰ تھے،
علی امین گنڈاپور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، کےپی میں صرف پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو نامزد کیاہے، بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان سے تنازعات سےمتعلق ذکرنہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنی ہدایت کی ناکامی کی وجہ سےعلی امین کوتبدیل نہیں کیا، علی امین گنڈاپور نے پارٹی کیلئے اچھا کردار ادا کیا، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں،اختلاف رائے ہوتا ہے،
تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہے، کےپی کے عوام مایوس نہیں ہوں گے، جو بھی چوائس ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا کبھی سیاست میں عمل دخل نہیں رہا، بانی پی ٹی آئی کا حکم مانا جائے گا۔




















