اسموگ کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے لاہور سمیت دس اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئےحکومت پنجاب کی جانب سے جزوی لاک ڈان لگایا گیا ہے ۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق لاہور سمیت ننکانہ صاحب ، شیخوپورہ ، قصور، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، حافظہ آباد اور منڈی بہاؤ الدین میں ہوگا ۔
آج ان دس اضلاع میں سرکاری و نجی اسکولز ، کالجز اور جامعات بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں ، جمز ، ریسٹورنٹس اور سینما گھروں کو تین بجے کے بعد کام کی اجازت ہو گی، جبکہ دفاتر بھی تین بجے کے بعد کھولے جا سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :۔پنجاب حکومت کا لاہور میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کااعلان
ے ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق ان اضلاع میں انسداد سموگ کیلئے معمولات زندگی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جبکہ تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرنا چاہیں تو ان کی صوابدید ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا تھا سموگ کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اس پر قابو پانا بے حد ضروری ہے،عوام اور کاروباری افراد حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسموگ کے باعث لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا، اوریہ فیصلہ بارش کے بعد ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر کیا گیاتھا۔تاہم اب پھراسموگ کی خراب صورتحال کے پیش نظر مذکورہ دس اضلاع میں جزوی لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔