خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 13 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز شمالی مینگورہ کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔






















