بونیر کے سیلاب متاثرین کے امدادی چیکس باؤنس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
حکومت نےموقف اختیار کیا کہ کچھ دکانداروں کاڈیٹاتصدیق نہیں ہوا،اس لیے چیک کیش نہیں ہورہے، صدر تاجر مارکیٹ کا کہنا ہے کہ بینکوں کے چکرلگا لگاکر تھک گئے، چیکس کیش نہیں ہورہے، پیر بابا بازار میں1900سے زائد دکانیں سیلاب سے متاثرہوئیں،سینکڑوں دکانداروں کو تاحال چیکس بھی جاری نہیں ہوئے۔
حکومت نےدکانداروں کےمعاوضےکم کرنےکافیصلہ کرلیا،اے ڈی سی ریلیف اکرم شاہ کاکہنا ہےکہ دکانداروں کے معاوضوں میں رد و بدل کیا جا رہا ہے،تمام دکانداروں کو پانچ لاکھ معاوضہ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا،متاثرہ دکانوں کا نیا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے،جن دکانوں میں صرف پانی داخل ہوا، انہیں ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا،جن دکانوں کا ڈھانچہ تباہ ہوا، انہیں پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔



















