صدر مملکت آصف علی زرداری پنجاب اور سندھ کی حکومتوں میں لفظی جنگ بندی کیلئے متحرک ہوگئے۔
صدر مملکت اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں صوبائی حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے مزید بات چیت اور مشاورت کیلئے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی بلالیا۔
واضح رہے کہ ن لیگ اور پی پی کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کے ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری میں شدت آگئی ہے۔






















