گرمی کی چھٹی ہوگئی،خیبرپختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری نے سردی کی آمد کی نوید سنادی،پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اورژالہ باری نے شہریوں کو گرم کپڑنے پہننے پرمجبور کر دیا۔
ملک کےمختلف شہروں اور بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا،آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ وادی نیلم اور وادی لیپہ کرناہ کے بلند پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے
مظفرآباد برفباری سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی،وادی نیلم کےبالائی علاقوں گریس، اڑنگ کیل، شونٹھر،سرگن اورجاگراں میں برفباری سےموسم سرد ہوگیا۔
دوسری پنجاب کےمختلف شہروں میں رات سے جاری بارش سےجل تھل ایک ہوگیا،بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
لاہور کا موسم خوش گوارصبح صادق سےرم جھم کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری ہے،ہوا میں خنکی محسوس ہونے لگی،ریلوے اسٹیشن،لکشمی چوک ، کلمہ چوک ،جیل روڈ ، مال روڈ ، شاہدرہ ، شادمان میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
فیصل آباد میں بادلوں کی گرج اور رم جھم نےخنکی بڑھا دی،محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید ایک روز تک جاری رہنے کا امکان ہے, ملتان میں بارش،ٹھڈی ہواؤں نے موسم سرد کردیا، جلالپور پیر والا میں بھی تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے،سیلاب متاثرین کو خیموں سے عمارتوں میں منتقلی شروع ہوگئی ۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی برسات سے موسم خوشگوار ہوگیا،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن،سرجانی،سچل،صفورہ گوٹھ،موسمیات اوربلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کر بادل برسےموسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفےوقفے سے جاری ہے،شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے چند روز سے جاری گرمی اور حبس میں کمی آگئی ہے۔






















