فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 12 سال کی راحیلہ اور 9 سال کے ابوذر کے نام سے ہوئی۔ زخمی 2 خواتین اور 5 بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 2 خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔






















