امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی دو ریاستی حل قبول نہیں ریاست صرف فلسطین ہے، حکومت حماس کو تسلیم کرے، پاکستان میں دفتر کھولاجائے۔
کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ کوئی دو ریاستی حل قبول نہیں، ریاست صرف فلسطین ہے، شہباز شریف عوام کا موڈ سمجھ لو، حکومت2ریاستی حل کی بات نہ کرے۔ ایسا نہ ہو کہ ملک سے نکلنے کے لئے ایئر لفٹ بھی نہ ملے۔ شہباز شریف سے کہتا ہوں حماس کی حمایت کرو۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دہشت گرد اسرائیل امریکاکو نظر نہیں آتا، دنیامیں طاقت کے مراکز تبدیل ہو رہے ہیں، طاقت مغرب سے مشرق کی طرف جا رہی ہے، طاقت کاتوازن طاقتوروں سے نکل کرعوام کے پاس آرہاہے۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پر امریکا کی اجاراداری ہے، اس اقوام متحدہ کی دنیا کو ضرورت نہیں، اسرائیل کو ناجائز طریقے سے فلسطین پر مسلط کیا گیا، فلسطین کی ریاست کو قبول کیا جائے۔






















