رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان آج کل جو تنازع چل رہا ہے وہ بند ہونا چاہیے ۔ مل کر آگے بڑھیں تو بہتر ہوگا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہا کہ آزاد کشمیر جیسی صورتحال کہیں بھی پیدا ہوسکتی ہے ۔ سیاسی مسائل طریقے سے ہی حل ہوسکتے ہیں، ڈنڈے اور جبر سے نہیں۔
خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ جلاؤگھیراؤ کی سیاست سےملک کی جان چھڑانی چاہیے۔ شہر بند کردیں گے، رستے بند کر دیں گے، یہ گفتگو اب سیاست سے باہر نکال دینی چاہیے۔ سیاسی مسئلہ سیاسی طریقے سے ہی حل ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی عزت دی ہے، پوری قوم اپنی فورسزکےساتھ کھڑی ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدے سے دونوں ملک مضبوط ہوںگے، وفاقی حکومت خارجہ محاذ پرکامیابیاں حاصل کررہی ہے۔






















