ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ مذہبی رہنما قاضی نثاراحمد پرقاتلانہ حملہ ہوا۔ قاتلانہ حملے میں قاضی نثار احمد معمولی زخمی ہوئے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کا تعاقب کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات اور شرپنسدوں کی گرفتاری کاحکم دیا ہے۔ امن دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
فیض اللہ فراق نے مزید کہا کہ چیف کورٹ جی بی کے جسٹس ملک عنایت الرحمن کی گاڑی پر بھی فائرنگ ہوئی، نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے جسٹس عنایت اور ڈرائیور معجزانہ طور پرمحفوظ رہے، جسٹس عنایت الرحمن کی گاڑی کوکھاری کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہی دن دہشتگردی کے دو بڑے واقعات ملک دشمن عناصرکی طرف سے خطرے کی گھنٹی ہے، وزیراعلیٰ جی بی نے دونوں واقعات کی فوری اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔






















