پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 651 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 132 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 886 ڈالر کا ہو گیا۔
اسی طرح ملکی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 57 روپے بڑھ گئی اور 4 ہزار 896 روپے ہو گئی۔



















