خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل انعام اللہ کوکیس کا سپیشل پراسیکیوٹرمقررکردیاگیا،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کی درخواست اے ٹی سی میں جمع کرادی۔
انسداددہشت گردی عدالت نےکیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبرکی تاریخ مقررکردی،کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
9 مئی کو پتھراو اور فائرنگ کے واقعات میں بعض کارکن،راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔



















