لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں دس سال کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 7 اکتوبرکو سماعت کرے گا،عدالت نے وکلاء کو دلائل کےلیےطلب کررکھا ہے،اعجازچوہدری نےشیرپاؤ پل پرجلاؤ گھیراؤ سمیت دو مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےحقائق کے برعکس دس دس سال قید کی سزا سنائی ٹرائل کورٹ نےحقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کو سزا کو کالعدم قرار دیکر بری کرنے کا حکم دے۔



















