چینی درآمد کرنے کے باوجود مختلف شہروں میں قیمت میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی، پشاور سمیت بعض شہروں میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں صرف پانچ پیسے فی کلو گرام کی معمولی کمی آئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں چینی 177 سے 200 روپے کلو میں فروخت ہوتی رہی۔ گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 184 روپے کلو ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں ملک میں چینی کی قیمت میں صرف 5 پیسے فی کلو کی معمولی کمی آئی۔ چینی درآمد کرنے کے باوجود قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ ہوسکی۔
پنجاب، سندھ ، خیبر پختوانخواہ میں چینی کی قیمتیں بلند سطح پر دیکھنے میں آئیں۔ پشاور میں چینی کے نرخ سب سے زیادہ 200 روپے کلو تک پہنچ گئے. کراچی میں 195 روہے،
لاڑکانہ اور خضدار میں چینی 190 روپے کلو اور سکھر اور بنوں میں 185 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔ ملتان میں بھی زیادہ سے زیادہ نرخ 180 روپے، کوئٹہ میں 192 روپے ریکارڈ کیئے گئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں نرخ 190 روپے کلو جبکہ لاہور شہر میں چینی 177 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔ واضح رہے حکومت تین لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے چکی ہے





















