وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر وے پولیس کے دو اہلکاروں کی دوران ڈیوٹی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر مواصلات نے ایم فائیو موٹر وے حادثے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر ناصر کے اہل خانہ سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ کہا بے قابو گاڑی کی پٹرولنگ وین کو ٹکر سے پولیس افسر کی شہادت افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مری کے نزدیک موٹروے اہلکار کی شہادت پر بھی اظہار تعزیت کیا۔ کہا مری حادثے میں وقار احمد ستی کے جاں بحق ہونے کا دلی دکھ ہوا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ غفلت کے مرتکب افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔






















