ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی 26نومبراحتجاج میں مبینہ ہلاکتوں پردائر درخواست پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔
پی ٹی آئی کی وزیراعظم شہبازشریف،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر کےخلاف درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نےسماعت کی،بیرسٹر گوہر نےبتایا کہ ان کےوکیل لطیف کھوسہ لاہور میں مصروف ہیں اس لئے سماعت ملتوی کر دی جائے۔
عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئےسماعت اٹھارہ نومبرتک ملتوی کر دی،پرائیوٹ کمپلینٹ میں کئی ماہ گزرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرابتدائی بیان ریکارڈ نہیں کروا سکے،پی ٹی آئی اس دوران دس سےزائد دفعہ التوا مانگ چکی،قانون کی رو سے بیرسٹر گوہرکا بیان ریکارڈ ہونے تک کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی ۔






















