اسرائیلی جارحیت کےبعدگلوبل صمود فلوٹیلا نےدنیا بھرمیں احتجاج کی کال دےدی،جس کے بعد کئی ملکوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے،اٹلی،یونان،جرمنی،بلجیم،ارجنٹینا اور تیونس میں شدید احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں کو نقصان پہنچا تویہ ناقابل قبول ہوگا،ترکیہ میں امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
اُدھرکولمبیا کی حکومت نےسخت نوٹس لیتے ہوئے اسرائیلی سفارتکاروں کو فوری طورپر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ترک وزارت خارجہ نےبھی صہیونی اقدام کی مذمت کی اور اسے دہشت گردی قرار دیا،اقوام متحدہ نے قافلے کے شرکاء کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔





















