پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا،مٹی کا تیل 5 روپے ایک پیسےمہنگا کردیا گیا،جس کے بعد نئی قیمت184.97 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 2.08 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 165.50 روپے مقرر کردیا گیا۔
گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے7 پیسے فی لیٹر اضافے سے نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔





















