انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سانحہ نو مئی کے گیارہ مقدمات کی سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر ان مقدمات کے ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت پیشی کےبعد میڈیا سےگفتگومیں شیخ رشید احمد نےکہا کہ آزاد کشمیر میں جاری تحریک حساس مسئلہ ہے، ارباب اختیارکو فوری نوٹس لینا چاہیئے،آزاد کشمیرپاکستان کی سیاست کا محور ہے اس پر توجہ دینا ہوگی۔
مزیدکہا کہ جب نو مئی کیسز بنے میں پاکستان میں ہی نہیں تھا،آج کی سماعت میں تو ابھی حاضری چل رہی ہے،گواہ اورشہدتیں ہوں گی۔ پھر پتہ چلے گا ان مقدمات کا کیا بنتا ہے۔



















