بھابڑا بازار راولپنڈی میں ٹیوشن سے گھر واپس جاتی لڑکی سے گلی میں نازیبا حرکات کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آرمتاثرہ لڑکی کے بھائی محمد علی قیصر قریشی کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کی گئی ہےجس میں طیب نامی لڑکے کو ملزم نامزد کیا گیا ہےجبکہ لڑکی سے نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے۔
فوٹیج اورمتن مقدمہ کےمطابق 27ستمبر دوپہر دو بجکر بیس منٹ پرملزم طیب نےگلی میں لڑکی کو ہراساں کیا اوراس کا تعاقب کیا،پولیس کےمطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارےجارہےہیں اورجلد اسےگرفتارکرلیاجائےگا،سی پی او راولپنڈی نے بھی ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔



















