چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ہائیکورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ عمران خان پر لگائی گئی دفعات کے تحت انہیں سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ کوئی بھٹو والا معاملہ دہرانے کی کوشش کر رہا ہے تو اب وقت بدل چکا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بتایا کہ سائفر کے معاملے میں امریکن ایمبیسی پوری طرح ملوث تھی۔
علیمہ خان نے کہا اگر یہاں انصاف نہیں ملتا تو ڈونلڈ لو کیخلاف امریکا جاکر کیس کریں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو نےجو پیغام بھیجا سابق وزیراعظم نے بہتر سمجھا کہ عوام کو بتائیں، چیئرمین پی ٹی آئی پر رانا ثناء اللہ نے کیس کیا کہ ملکی راز بتادیا۔
ہائیکورٹ کے جج نے کہا کہ عمران خان کیخلاف کیسز میں جو دفعات لگائی گئیں ہیں ان پر انہیں سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اگست میں گرفتار کیا گیا، چند روز قبل نیب نے انہیں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا ہے۔