ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد چوہدری نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کیخلاف دائر اپیل خارج کردی ۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ آرڈر میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں ملی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ قانون کے مطابق دیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد چوہدری نے ملزمہ فلک جاوید کی اپیل پر فیصلہ سنایا ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے این سی سی آئی اے کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا ، ملزمہ نے اپنے وکیل کے ذریعے جسمانی ریمانڈ کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔






















