عدالتی حکم کےباوجود بانی سے اگست 2023 میں اٹک جیل میں ملاقات نہ کروانےپرتوہین عدالت کیس میں درخواست گزار شیر افضل مروت نے سابق ڈی پی او اٹک غیاث گل کو معافی مانگنے کی آفر کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نےکی،درخواست گزار شیر افضل مروت ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے،مؤقف اپنایا کہ جعلی پرچےمیں ہمارے اوپر توڑ پھوڑ اور پولیس کو دھمکیاں دینے کے الزامات لگائے گئے،حالانکہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔
ہائیکورٹ کےحکم پرعملدرآمد نہیں کیاگیا اوردو سال سے توہین عدالت کیس چل رہا ہے،شیرافضل مروت نے بتایاکہ ٹرائل کورٹ سےضمانت کنفرم ہوئی اورمجھےبری کردیا گیا،چاہتا ہوں کہ اس وقت کےڈی پی او اٹک غیاث گل معافی مانگیں یا اپنی غلطی تسلیم کریں۔
عدالت نےشیرافضل مروت کی آفر پرڈی پی اواٹک غیاث گل سےتحریری جواب طلب کرلیا،کیس کی سماعت اگلےمہینے تک ملتوی کر دی گئی۔





















