قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے ہو گا، اجلاس کیلئے بارہ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ۔
ایوان زیریں کے اجلاس کے ایجنڈے میں آسان کاروبار بل اور سول ملازمین ترمیمی بل شامل ہے، پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ و انتظام اثاثہ جات اتھارٹی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ اجلاس میں سیلاب میں این ڈی ایم اے کی کارکردگی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا ۔






















