سال میں تین کپاس کی فصلیں تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا,جامعہ کراچی نے ایک سال میں تین بار کپاس کاشت کرلی۔
ایک سال کے دوران تین مرتبہ مختلف موسم میں کپاس اُگائی گئی،پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد منصورکہتے ہیں،کراچی میں کپاس کیلئے موسم سازگار ہے۔اگر وفاقی اور صوبائی سرپرستی ملے تو کپاس کی کاشت کا حجم بڑھاکر ملکی معیشت کیلئے فائدہ مند بنایا جاسکتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں حالیہ تجربے کے تحت کاشت کی گئی کپاس موسمی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے،کپاس کامیابی تجرباتی فصل تیسری بار کاشت کی گئی ہے اگر حکومت سرپرستی کرے تو اس سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا دے گی۔