آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں آرمینیا اور ترکیہ کے درمیان بے مثال رشتہ قائم ہوا ہے اور صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں باقاعدگی سے ہوتی ہیں۔
وزیراعظم آرمینیا نے کہا کہ وقت کے ساتھ ترکیہ اور آرمینیا کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ نکول پشینیان نے مزید بتایا کہ آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی پر انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود دیکھا ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا میں قیام امن کے لیے مخلص ہیں۔





















