ایپل نے آئی فون 17 پرو پر صارفین کی جانب سے پیش کیے گئے خدشات کی بنا پر اپنا موقف پیش کر دیا۔
،فون کے لانچ کےبعدسوشل میڈیاپرایسی تصاویرسامنےآئیں جن میں ڈیمویونٹس کی پچھلی جانب نشانات دیکھےگئے،صارفین نےخدشہ ظاہرکیا کہ یہ فون آسانی سےخراب ہوجاتا ہے،جس پراسے’’اسکریچ گیٹ‘‘ کہا جانے لگا۔
ایپل نےآئی فون 17 پرو پر آنے والی خراشوں پروضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ خراشیں نہیں بلکہ ایپل اسٹورزمیں استعمال ہونے والے پرانےاورخراب مگ سیف چارجر اسٹینڈز کی وجہ سے ہیں،کمپنی کےمطابق یہ نشانات زیادہ ترصاف کیےجاسکتے ہیں اور خراب اسٹینڈز کو بدل دیا جا رہا ہے۔
کچھ ماہرین نےفون کےکیمرہ حصے کےکناروں پربھی خدشات ظاہرکیے کہ وہ جلد خراش کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس پر ایپل نےکہا کہ کیمرہ ڈیزائن مضبوط ہے اور دوسرے ماڈلز کی طرح سخت جانچ کے بعد بنایا گیا ہے، تاہم عام استعمال میں ہلکے نشانات پڑسکتے ہیں۔
ریویوزمیں بھی ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے،کچھ صارفین نے فون کو مضبوط اور محفوظ قرار دیا، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ڈیمو فونز پر نظر آنے والے نشان حقیقت میں خراشیں ہیں۔
ایپل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسٹورز میں رکھے گئے ڈیمو فونز روزانہ ہزاروں افراد کے ہاتھوں میں آتے ہیں، اسی لیے ان پر نشانات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں،عام صارفین کے فون پر یہ مسئلہ اتنا واضح نہیں ہوگا۔





















