کراچی کی مختلف یونین کمیٹیوں کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع شرقی سہراب ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر آٹھ میں پیپلزپارٹی کے میر شہروز بروہی 1790 ووٹ لیکر وائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جلیل احمد 166 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن میں یونین کمیٹی نمبر آٹھ پر پیپلز پارٹی کے فیصل موسیٰ نے 3 ہزار 132 ووٹ کے ساتھ وائس چیئرمین کی نشست جیتی۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حسنین چوہان ایک ہزار 84 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع غربی اورنگی ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر سات کے وارڈ فور میں جماعت اسلامی کے محمد بلال نصیر نے 791 ووٹ لے کر کونسلر کی نشست جیتی۔ پیپلز پارٹی کے شیخ اظہر 749 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔






















