ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن درابن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کیا گیاہے ، مارے گئے دہشتگرد درابن میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج درابن میں دسمبر2023ء کے خودکش حملے میں سہولت کاری میں ملوث تھے، یہ دہشتگردسرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
علاقے میں خارجی دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔



















