اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی 158000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس کی 858 پوائنٹس بڑھ کر 158804 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی اتار چڑھائو رہنے کا امکان ہے،گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 390 پوائنٹس بڑھ کر 157945 پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ میں 58 ارب 68 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 52 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی،انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 42 پیسے پر بند ہوا،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے گر کر 282 روپے 45 پیسے پر آ گئی۔





















