گندم درآمد کرنے کے معاملے پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے آگئے۔ پیپلز پارٹی نے گندم کی مجوزہ درآمد پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی۔ اجلاس میں گندم کی مجوزہ درآمد پر حکومت کو آڑےہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی۔ گندم درآمد کرنے پر حکومت کی شدید مخالفت کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت گندم امپورٹ کرکے بیرون ملک کسانوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے جبکہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنے کسانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔






















