باکو سے بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق باکو سے چنائے جانے والی غیرملکی پرواز کوایمرجنسی میں کراچی میں اترنا پڑا،پرواز کو بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی ہوئی۔
پائلٹ نےقریب ترین اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت کی مانگی،اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نےکراچی ایئرپورٹ پربحفاظت لینڈنگ کی،طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا۔





















