تکنیکی خرابی یا کچھ اور،ٹو اسٹیٹ سمٹ کے دوران کئی عالمی رہنماؤں کی تقریر کے دوران مائیک بند ہوگیا۔
انڈونیشیا کے صدر نےامن فوج غزہ بھیجنے کی پیشکش کی تو لاؤڈ اسپیکرز بند ہوگئے،ترک صدر کی تقریب کے دوران بھی آڈئیو کا مسئلہ درپیش رہا،کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا،تب بھی مائیک کی آواز بند ہوگئی۔
یو این حکام کےمطابق مائیک بند ہونا ایک تکنیکی مسئلہ تھا جو بعد میں حل کیا گیا،لیکن ہر بار اہم اعلان سے پہلے بند ہونے سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔






















