اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا فلسطین کے دوریاستی حل کیلئے کی جانیوالی عالمی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
فلسطین کے دوریاستی حل کیلئے کانفرنس میں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب میں کہا دوریاستی حل کیلئے کی جانیوالی عالمی کوششوں کو سراہتے ہیں،غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے،دو ریاستی حل کا حصول خطے میں ڈراؤنے خواب سے نکلنے کا راستہ ہے۔
انتونیوگوتریس نےمزید کہاغزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حماس تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا ہے،فلسطینی ریاست کا قیام ثواب نہیں بلکہ حق ہے،دو ریاستی حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بنیادی سوال کا جواب دینا چاہیے: متبادل کیا ہے؟ دو ریاستی حل کے بغیر انتہا پسندی پھیلے گی۔





















