شمالی چین میں کوئلہ کمپنی کی عمارت میں آگ لگ جانے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔آتش زدگی کا یہ واقعہ شمالی شانزی صوبے کے لیولیانگ شہر میں پیش آیا۔ جس عمارت میں آگ لگی اس میں یونگ جو کوئلہ کمپنی کے دفاتر واقع ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ آگ کوئلہ کمپنی کی عمارت کے پانچویں منزل میں لگی۔ آگ سے کم از کم 26 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جب کہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ ریسکیو کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ سرکاری حکام اور دیگر عہدیداروں نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب نہیں دیے۔
حکام نے بتایا کہ عمارت میں پھنسے ہوئے کم از کم 63 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ آگ دفتر کے ایک کمرے سے شروع ہوئی جس نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔چین میں کوئلہ کانوں میں حفاظتی ضابطوں کو اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہےچین میں کوئلہ کانوں میں حفاظتی ضابطوں کو اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے
یاد رہے کہ اپریل میں بیجنگ کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے پر عوام نے مقامی حکام کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا تھا۔جون میں شمال مغربی چین میں ایک ریستوراں میں آگ لگنے کی وجہ سے 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔