فرانس آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا،ایفل ٹاور پرفلسطین اور اسرائیلی کے پرچم لگا دیئے ۔
ایفل ٹاور پرفلسطین کے جھنڈے سے آویزاں کرنا واضح پیغام پیرس اقوام متحدہ میں میکرون کے اقدام کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔
اس سے قبل امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے کئی رہنما قتل کئے لیکن پھر بھی اسے ختم نہ کرسکی، حماس کے کئی جنگجو مارے گئے، حماس نے اتنے ہی بھرتی کرلئے۔
ایمانویل میکرون کا کہنا تھا کہ اب بھی حماس کے پاس اتنے ہی جنگجو ہیں جتنے شروع میں تھے، حماس کو ختم کرنا جنگ کے خاتمے کا حل نہیں، غزہ جنگ اسرائیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔





















