وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے اور غزہ پر خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے،وزیراعظم دورۂ امریکا میں مسئلہ کشمیر،فلسطین اور قطر پر حملے سےمتعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
برطانیہ کےدورے پر لندن میں چارروز قیام کےدوران وزیراعظم نےپاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،امریکن پاکستانی ساجد تارڑ نےکہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی سائڈ لائنز پر صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم 27 ستمبر کو نیویارک سے روانہ ہوں گے اور برطانیہ کے راستے29 ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے






















