چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ٹیم کے ساتھ طویل میٹنگ کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی عاقب جاوید بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ تھے ، انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی جس دوران دونوں شخصیات نے کھلاڑیوں کو موٹیویٹ کیا ۔ کل بھارت کیخلاف میچ میں پلیئنگ الیون میں حیران کن تبدیلیوں کا امکان ہے ۔



















