راولپنڈی میں سات سال کی بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کا افسوسناک وقعہ سامنے آیا ہے ، پولیس نےقبر کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جوکہ بچی کا سگا ماموں ہے، ذرائع کا کہنا ہے بظاہر لاش کی بے حرمتی کے شواہد سامنے نہیں آئے ، البتہ اس کا حتمی تعین فرانزک رپورٹ موصول ہونے پر کیا جا سکے گا۔
دھمیال کے علاقے میں کمسن بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ اور کفن ملنے کا واقعہ 28 اگست کو سامنے آیا تھا ، ملزم غلام رسول واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے جادو ٹونے کے لئے بچی کی قبر کو کھودا اور پھر دوبارہ قبر تیار کی۔ فرانزک نمونے لاہور بھجوائے گئے تھے، رپورٹ موصول ہونے پر لاش کی بے حرمتی کا حتمی تعین کیا جا سکے گا۔ واقعہ کا مقدمہ پولیس اے اسی آئی سعید اقبال کی مدعیت میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم غلام رسول کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جسے تئیس ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق
ملزم سات سال کی متوفیہ بچی کا ماموں ہے اور کالا جادو کرتا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش قبر سے چھڑ چھاڑ کا اعتراف کیا ہے۔






















