بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں۔
افغان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی ناقابل عمل ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔





















